اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب اورپاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں مولانا صاحب نے کی ہیں اب دیکھیے یہ قوم ان کے ساتھ کیا کرے گی ، رانا ثنا اللہ نے مولانا طارق جمیل کو حالیہ ٹیلی تھون کے دوران کی گئی بات اور دعا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں پر مولانا صاحب نے جو باتیں کی ہیں اور دعا کی ہے،اس کے بعد یہ قوم اس واحد دیانتدار مولانا کے ساتھ کیا کرے گی یہ آپ دیکھیں گے،رانا ثناءاللہ نے پروگرام کے میزبان کامران شاہد کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو میں یہ باتیں کر رہا ہوں یہ آپ لکھ لیں، کیوں کہ آنے والے دنوں میں یہ سب کچھ سچ ہونے والا ہے ،یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے اندرون اور بیرون ملک کے شہریوں سے امداد کے لیے منعقد کی گئی ٹیلی تھون کے دوران کہا تھا کہ ” پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عمران خان جیسا دیانتدار اور نیک انسان پاکستان کا وزیراعظم بنا ہے اور جتنا جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے اتنا کہیں نہیں بولا جاتا” جس کے بعد انہیں کچھ سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔