اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل اتنےبھی الله لوگ نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے میڈیا کو جھوٹا کہنے کے بیان پر سینئر تجزیہ کار عارف نظامی بھی میدان میں آگئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جس کیلئے بعد میں معافی مانگنی پڑے ، مولانا طارق جمیل اپنے گریبان میں جھانک کر
نہیں دیکھتے اور دوسروں کو قصور وار ڈکلیئر کر دیتے ہیں۔ میں مولانا طارق جمیل کے خاندان کو بہت پرانا جانتا ہوں ، زمینداری سے انسان اتنی جلددولت نہیں کما سکتا ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل نے بیان دیا سو دیا لیکن انہیں واضح کرنا چاہیے تھا کہ ایک انسان کے جھوٹ بولنے کی سزا آپ باقی لوگوں کو نہیں دے سکتے ۔ یہ ایسا ہی ہے کہ کوئی ساری زندگی محنت کرتا رہے اور اسے محنت کا پھل ملنے لگے تو کہہ دیا جائے تم جھوٹے ہو ، اس کی ساری زندگی کی محنت کو ایک پل میں آسمان سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دینا ۔معروف صحافی کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑیں کہاں نہیں ہوتیں لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ کچھ لوگوں کے جھوٹ بولنے کی سزا سب کو دی جائے ۔ غلطی کوئی کرے ، قصور وار سب کو ٹھہرا دیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل اتنے بھی اللہ لوگ نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں ۔