ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

عاصم سلیم باجوہ کے پاس ایسا منفرد اعزازجو پاک فوج میں کسی کو حاصل نہیں؟سابق تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل کےکیرئیرپر ایک نظر

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے پر تقرری کے ساتھ ہی وکی پیڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایک تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل رہ چکے ہیں جو جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں بطور انسپکٹر جنرل آرمز بھی قومی و عسکری خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔جون 2012 سے دسمبر 2016 تک ڈی جی آئی ایس پی آرخدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

آپ فوج کے وہ واحد افسر ہیں جو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے جنرل ہیڈ کوارٹر میں پوسٹ ہوئے ہیں۔ جنرل باجوہ نے 1984میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔آپ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے وار سٹڈیز میں اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تمغہ بسالت اور ہلال امتیاز جیسے اہم اعزازات حاصل کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…