اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے واضح کیاہے کہ جمہوری قوتیں 18ویں آئینی ترمیم پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہاکہ جمہوری قوتیں 18ویں آئینی ترمیم پر کسی صورت کوئی
سمجھوتہ نہیں کریں گی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا، ہم 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کے حوالے سے اتفاق کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ملک کرونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزررہا ہے، وفاق آئین سے چھیڑچھاڑ کے بجائے صوبوں کی مدد کرے۔