لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے پانچ روز میں 14کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا ریاستی دہشت گردی کے تحت کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
قابض بھارتی افواج کورونا کی وباء کے اس ماحول کو کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں ،سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنیواکنونشن اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمین بھی ہتھیائی جارہی ہے ،عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے لئے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکرتے ہیں ،ان کی آزادی تک ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے نوجوانوں اور دیگر شہداء کے اہل خانہ سے سے تعزیت کرتے ہیں ،اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجراعظیم دے۔