اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی مشاورت کے بغیر فیصلے ہوں گے تو ملک تصادم کی طرف جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پاکستان سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہے، ملک میں مزدور اور دہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کرنا بہت مشکل کام ہے، اس میں عوام کا حرج ہے کیوں کہ
سخت لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی زندگی سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ایسی اطلاعات نہیں ملیں کہ کوئی بھوک سے مرگیا ہو لیکن چیخ وپکار ضرور ہے، دیہی علاقوں میں شادیاں اور تقاریب بھی چلتی رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت کے بغیر فیصلے ہوں گے تو ملک تصادم کی طرف جائیگا جبکہ میں اور میرے خاندان کے افراد گھر پر تراویح ادا کررہے ہیں۔