راولپنڈی (این این آئی) وارث خان پولیس کی کارروائی08سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندرصفت ملزم گرفتار،واقعہ کامقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اوراستحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال نے
سی پی اوکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 08سالہ بچی سے زیادتی کاواقعہ پیش آیا ،واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ اووارث خان کوٹاسک دیا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 08سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندرصفت ملزم امیرسلطان کوگرفتارکرلیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کاکہناتھاکہ بچوں اورخواتین کے ساتھ کسی قسم کا جنسی تشدد یااستحصال ناقابل برداشت ہے اور ایسا کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،گرفتارملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ۔