اسلام آباد (این این آئی)جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے وفاقی وزیر قومی خوراک تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان پاکستان کو ٹڈی دل پر قابو پانے میں مدد فراہم کریگا ۔جاپانی سفیر نے کہاکہ فلوری کلچر کو بڑھانے کے لیے جاپان کا تعاون انتہائی ضروری ہوگا ۔ جاپانی سفیر
نے کہاکہ پاکستان اہم زرعی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان کیڑے مار دوا اور دیگر آلات کے حصول میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ،جاپان موجودہ کوویڈ 19 وبا میں بھی پاکستان کو مالی مدد فراہم کرے گا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں جاپان کی جانب سے جاری منصوبوں اور تعاون کو سراہا ۔