اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا شکریہ انہوں مجھ پر اعتماد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے وزارت کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’وزیراعظمImranKhanPTI کا شکریہ۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے
فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ PM کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔‘‘فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حوالے سے میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں لکھا کہ ’’وزارت سے ہٹائےجانےکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالی من گھڑت خبروں میں لگائےگئےبےبنیادالزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔جوPMکی قیادت میں جاری رکھاجائےگاshiblifarazاور @AsimSBajwaکودلی مبارکباداور نیک تمنائیں‘‘۔دریں اثنا تاریخی طور پر انفارمیشن کے شعبہ میں فوجی یا نیم فوجی تعیناتی مارشل لا یا مارشل لا نما نظام کے ساتھ نتھی رہی ہے۔ مگر آج ایک نئ مثال قائم کی گئی ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے کابینہ میں تبدیلیوں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغا م میں لکھا کہ ’’تاریخی طور پر انفارمیشن کے شعبہ میں فوجی یا نیم فوجی تعیناتی مارشل لا یا مارشل لا نما نظام کےساتھ نتھی رہی ہے۔ مگر آج ایک نئ مثال قائم کی گئی ہے ۔ ‘‘ ایک دوسرے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے تعویز بے اثر۔ شبلی فراز نئے انفارمیشن منسٹر۔ اور وزیر اعظم کے امیج کو جنرل راحیل شریف جیسا بنانے کے لیے فوج کے میڈیا گرو جنرل (ر) عاصم باجوہ خصوصی معاون -تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ،
اُٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ‘‘۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا ، نجی ٹی کا دعویٰ ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے دعوی کیا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کی وجہ سے عہد ے سے ہٹایا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی اشتہارات سے 10فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائےاطلاعات تعینات کردیا گیا۔قومی موقرے کی
رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات