اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

برطانوی طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا 

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو پانچ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے جس کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ایئر کمو ڈو عرفان صابر کے زیر دستخط نے باضابطہ

نوٹیفکیشن جاری کیا۔ذرائع کے مطابق قطر ائیر کی پروازیں 30اپریل سے 5 مئی تک خالی طیارے پاکستان پہنچے گے، قطر ائیر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لیکر برطانیہ جائیں گی۔قط ایئر کی پہلی پرواز 30 اپریل کو دوحا سے کراچی پہنچے گی تین سو سے زائد برطانوی شہریوں کو لے کر لندن روانہ ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری پرواز یکم مئی کو دوحا سے لاہور پہنچے گی، دو سو سے زائد برطانوی شہریوں کو لاہور سے لیکر لندن روانہ ہوگی، تیسری پرواز 2 مئی کو دو حا سے لاہور پہنچے گی اور لاہور سے ما نچسٹر کے لئے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق چوتھی پرواز 4 مئی کو دوحا سے اسلام آباد پہنچے گی تین سو سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے ، پانچویں پرواز 5 مئی کو دوحا سے اسلام آباد پہنچے گی اور مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ تمام پروازوں کے پائلٹس اور کرایو کو پاکستان آمد پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…