ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے خوف سے خودکشی کرنے والے شخص کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی۔۔۔ نتیجہ کیاآیا ؟ انتہائی افسوسناک خبر

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے جناح ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل آئس نشے کا عادی ہونے کی بناء پر

جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔تاہم اس حوالے سے خودکشی کرنے والے شخس کی رپورٹ آگئی ہے۔ ہسپتال کی ایگزیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کردی ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ 37 سالہ شخص کو وائرس کی ممکنہ علامات ظاہر ہونے پر اتوار کی شب کراچی کے علاقے لانڈھی سے جناح ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ  مبینہ  طور پر منشیات کا بھی عادی تھا۔جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح ہسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتبہ مریض فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر لیا گیا تھا اور رپورٹ کا انتظار تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی تھی اور اس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا جس کے بعد مریض نے آج صبح ہسپتال کی تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے فواد علی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…