اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے باعث سکول فیس میں 20 فیصد رعائت کے خلاف درخواست نمٹا دی ۔ پیر کو جسٹس عامر فاروق نے نجی سکول ہیڈ سٹارٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت عالیہ نے نجی سکول کو دو ماہ کی فیس میں کمی کے فیصلے کے خلاف ریگولیٹری اتھارٹی پیرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔
عدالت نے کہاکہ پیرا اپریل، مئی کی فیس میں 20 فیصد رعائت کے خلاف نجی سکول کا موقف سن کر فیصلہ کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست پر بھی فیصلہ سنایا تھا ،لاک ڈاون کے باعث تعلیمی اداروں کے ریگولیٹر پیرا نے اپریل،مئی کی اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔