اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ملکی اور غیر ملکی ایئر لائن کی مجموعی طور 45 پروازیں آپریٹ ہونگی جن سے نو ہزار سے زائد پاکستانی واپس آئیں گے۔
ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے ساڑھے 9 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپس ہوگی۔ پی آئی اے کی 29 پروازوں پر 5 ہزار 730 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائیگا۔قطر ایئر لائن کی 7 پروازیں کے ذریعے 1 ہزار 750 پاکستانیوں کی واپسی ہوگی۔ یو اے ای ایئر لائن کی 8 پروازیں کے ذریعے 2 ہزار پاکستانی وطن واپس آئینگے اور پی آئی اے کی 19 پروازیں یو اے ای کیلئے آپریٹ ہونگی۔شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 19 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 600 سے زائد پاکستانی وطن واپس آئیں گے۔ پی آئی اے کی سعودی عرب، بحرین اور اومان کیلئے 2، 2 پروازیں آپریٹ ہونگی جبکہ برطانیہ، ترکی،سوڈان اور کینیا کے لیے ایک ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔پاکستانیوں کیلئے چلائی گئی 12 پروازیں کراچی ایئرپورٹ 9،9 پروازیں فیصل آباد اور لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرینگی۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی 6 خصوصی فلائٹس اسلام آباد، 5 ملتان اور 4 پشاور ایئرپورٹ اتریں گی۔