کراچی(این این آئی)حب چوکی کے علاقے میں لاک ڈائون کے دوران ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر ایدھی کے میڈیکل ٹیکنیشن نے ڈیلیوری کی اور خاتون اور بچی کی جان بچائی۔ایدھی فائونڈیشن کے مطابق تربیت یافتہ میڈیکل ٹیکنیشن عبدالشکور نے حب چوکی دارو ہوٹل کے قریب علاقے میں گھر میں ایک خاتون کی ڈیلیوری کرائی، خاتون کو اللہ
نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔لاک ڈائون کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اسپتال نہیں جاسکی تھی ، خاتون نے میڈیکل ٹیکنیشن شکور اور ایدھی فائونڈیشن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ایدھی فائونڈیشن ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی اب تک 100 رضاکاروں کو ایسی ایمرجنسی کی ٹریننگ فراہم کرچکی ہے ۔