جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں10 سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے کورونا وائرس میں مبتلا

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ صوبہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ 60سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے لاک ڈان کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈائون سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں، کوئی اسمارٹ لاک ڈائون کی

بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈان کو ہی غلط قراردیتا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میں اپنے صوبے کے عوام کے سامنے چند حقائق رکھ رہا ہوں، سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182معصوم بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا سے متاثر ہیں، انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے متاثرکیا جوگھروں سے باہر نکلے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ ہم نے باہر نکل کر اپنے بزرگوں اور معصوم بچوں کو وائرس زدہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کی حکومت بار بار گھروں پر رہنے اور آئیسولیشن کی تلقین کررہی ہے، خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاون پرعملدرآمد کر کے اپنی نسلوں کومحفوظ کریں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ ہمیں اپنے معصوم بچوں، بزرگوں اور پورے معاشرے کو اس مرض سے بچانا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم لاک ڈائون پر سنجیدگی سے خود بھی اور دوسروں کو بھی عمل کروائیں، خدارا لاک ڈائون پر عملدرآمد کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں، آئیے اپنے گھروں پر قیام سے خود اور اپنی فیملی کو اس مرض سے محفوظ رکھیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…