لاہور ( آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج کرنے والے طبی عملے کو اپریل سے اضافی تنخواہ دے گی۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگراسٹاف کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے تک ڈاکٹروں، طبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
قوم ڈاکٹروں اور طبی عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کا خیال رکھ کرحقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔