اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کی اردو میں پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پر گزشتہ روز مشہور ترین ترک تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی کی اردو ڈبنگ کی پہلی قسط ریلیز کی گئی جس نے دھوم مچا دی۔عمران خان کی جانب سے ارطغرل غازی نشر کیے جانے کی ہدایت کے بعد سے ہی لوگوں کو اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار تھا۔

جیسے ہی یکم رمضان کو اس ڈرامے کی پہلی قسط ریلیز کی گئی تو ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر ارطغرل اردو پی ٹی وی ہیش ٹیگ نمبر ون پر تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔ارطغرل غازی کی پہلی قسط پر پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا گیااظہر نامی صارف نے کہا کہ ترک ڈرامے کی ڈبنگ اچھی ہے۔اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفی نے اپنے ٹوئٹ میںارطغل غازی دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کہا کہ دیکھتے ہیں کون کون گھر میں یہ ڈرامہ دیکھ رہا ہے، انہوں نے لوگوں سے ڈرامہ دیکھتے وقت کی تصاویر شیئر کرنے کا بھی کہا۔ جویریہ صدیقی نے پی ٹی وی پر ارظغرل غازی دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ڈرامے کی کہانی اور پروڈکشن کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…