جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ، شہبازشریف نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر کوملی بھگت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ، ای سی سی کی سربراہی اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دارہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعتراف جرم ہے ،حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ار ب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے ،تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے ۔

انہوںنے کہا کہ چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا،رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے ،عوام جانتے ہیں کہ ان کے آٹے چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا ،کسی مزید انکوائری اور فرانزک کی ضرورت نہیں ،انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں ، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شاہدخاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہو نے کی اجازت دی جائے ،ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…