جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں کو آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت دے دی گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی مشروط اجازت دے دی ہے محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آن لائن کاروبارشٹربند ہوگا کسی بھی قیمت پردکان کھولنے یا شٹراٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔چھوٹے تاجروں کے مطالبہ پرحکومت نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی اجازت دے دی ہے مگریہ اجازت مشروط طوپردی گئی ہے اورکاروبارکے دوران کسی بھی دکان پرخریدارکا آنا ممنوع ہوگا

اورکسی بھی دکان سے خریداری کی اجازت کے لیے دکان کھولنے یا اسطرح کی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آن لائن کاروبارکے لیے دکان کا شٹراٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی،تمام خریدوفروخت آن لائن ہوگی اورآن لائن کاروباررسید پرہوگااور آن لائن کاروبارکی ایک رسید بطورثبوت حکومت کوجمع کرانا ہوگی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبارکے لیے ایس او پیزپرعمل درآمدنہ کرنیکی صورت میں انتظامیہ دکان کو سیل کردے گی۔ آن لائن کاروبارکے مالک ملازمین کی صحت کے ذمہ دار ہونگے جبکہ ملازمین کی صحت اوران کا بخارچیک کرنے کی ذمہ داری بھی مالک پرہوگی مارکیٹ کا سربراہ حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ذمہ دارہوگا اورملازمین کی لسٹ اورحکومتی قوانین پرعملدرآمد کی گارنٹی مارکیٹ صدرکودینا ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آئن لائن کاروبارہ سرگرمیوں کا اطلاق 27 اپریل سے ہوگا اورصرف رجسٹرڈ اسٹاف کام کرسکے گا جس کی تفصیل کاروبارکے آغازسے قبل متعلقہ ادارے کوبذریعہ ای میل فراہم کرنا ہوگی علاوہ ازیں تاجروں سے کہا گیا ہے آن لائن کاروبارکے لیے کسی ادارے سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے اپنے ای میل اسٹاف کورجسٹریشن کے بعد آن لائن کاروبارشروع کیا جاسکے گا۔آن لائن کاروبار پیر سے جمعرات تک آن لائن ڈیلیوری کے تحت ہوگا جبکہ کاروبار کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…