اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کا پھیلاؤروکنے کا معاملہ،حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر پابندی میں توسیع کر دی۔ ہفتہ کوانٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کی گئی،خصوصی پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،کارگو فلائٹس کو بھی پابندی کے فیصلہ پر استثنیٰ حاصل ہو گا۔