حکومت وضاحت کرے 1200 ارب روپیہ کہاں کہاں خرچ ہوا؟ پیپلز پارٹی نے حساب مانگ لیا

25  اپریل‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت وضاحت کرے کہ1200 ارب روپیہ کہاں کہاں خرچ ہوا ہے اس کی تمام تفصیلات عوام کو بتائی جائیں ،کرونا کے حوالے سے آنے والے دن زیادہ خطرناک ہیں ،کرونا سے لڑنے کیلئے ملک میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے وزیراعظم نفاق اور اختلافات کا سبب بن رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں کے وڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم کا کام تو اتفاق رائے پیدا کرنا ہے،وزیراعظم دنیا کے تجربے سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے۔سندھ حکومت کے اقدامات اور فیصلوں کی دنیا تعریف کر رہی ہے وزیراعظم سندھ حکومت کی بھی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار اپنے تئیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ریلیف کا کام جاری رکھیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد قصور سے وڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ چودھری اسلم گل، سید حسن مرتضی اور ملک عثمان بھی اجلاس میں شریک تھے۔دیگر شرکا میں نذر فرید کاٹھیا،ذکی چودھری، سجادالحسن، ہمایوں بودلہ ، علامہ یوسف اعوان اور ڈاکٹر خیام، فوزیہ رانجھا، محمد علی شاہ،شمشاد بی بی، شفقت چیمہ بھی شریک ہوئے۔۔اجلاس میں قمر زمان کائرہ کے فرزند اسامہ قمر کی پہلی برسی پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…