ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

مون سون میں شدید بارشیں اور سیلاب کا خطرہ ،9 اضلاع حساس ترین قرار

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پشاور ، چترال ، نوشہرہ ، سوات ، چارسدہ سمیت صوبے کے نو اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیا جا رہاہے مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے اس سلسلے میں رپورٹس طلب کی گئی ہیں کہ کس کس ضلع میں کیا کیا اقدامات مزید کئے جائیں اور اب تک کئے جانے والے اقدامات سے

صوبائی حکومت کو آگاہ کیاجائے ذرائع نے بتایا ہے کہ مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ابھی سے اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ بروقت اقدامات ہو سکے اور جانی اور مالی نقصانات کم از کم ہو ۔ آئندہ گرمی کے سیزن میں چترال ، مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں پر برف کے پگھلنے سے دریائوں میں طغیانی آنے اور پانی کے بہائو میں اضافہ کے امکانات بھی ہیں کرونا وائرس کے باعث عام تعطیلات سے اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات جزوی طور پر بند پڑے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…