جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گوادر ریوینو ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے ذریعے11 کروڑ سے زائد کا گھپلا،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ضلع گوادر کے شدوبند وارڈ کے ریونیوریکارڈ میں مبینہ طور پر ٹمپرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو 11 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے سابق نائب تحصیلدار گوادر، قانون گو گوادر و دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں داخل کر دیا ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اراضی اسکینڈل کے ایک کیس کی تحقیقات کے مطابق گوادر میں تعینات سابق نائب تحصیلدار آغا ظفر حسین ،قانون گو نور احمد سیاپاد و دیگر نے ملی بھگت سے زاتی مفادات کے حصول کے لیے ضلع گوادر کی شدوبند وارڈ کے ریونیو ریکارڈ میں مبینہ طور پر ٹمپرنگ کرکے تقریباََ 4 ایکٹر قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی جس سے قومی خزانے کو 11 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان کی سر براہی میں کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل کر کے محکمہ مال بلوچستان کے افسران کے خلا ف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب بلوچستان ضلع گوادر کی گزروان وارڈ کولگری وارڈ، ناگوری وارڈ، موضع کارواٹ سمیت گوادر میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کرپشن کے متعدد کیسز کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔علاوہ ازیں نیب بلوچستان نے گزشتہ چند عرصہ میں گوادر میں کرپشن کے کئی کیسز کی تحقیقات مکمل کر کے متعدد ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں داخل کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…