اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہوائی جہاز کی فضائی حدود کی بندش کے باوحود اسلام آباد ائیرپورٹ پر آمد، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائن کے ایک جہاز نے ہفتے کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ بھارت سے کشیدگی کے بعد سے فضائی حدود بند ہیں لیکن بھارت کا کارگو طیارے کو ایندھن بھروانے کے لئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی، بعد ازاں کارگو طیارہ ڈی ایم 2112 چالیس منٹ تک رکنے کے بعد روانہ ہو گیا۔ بھارتی طیارہ کولکتہ سے جارجیا جا رہا تھا۔