راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی سے مزید 12 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد دندھاوا کے مطابق 11 مریض کو رونا پازیٹیو تھے ایک مریض نیگیٹو ہوا تھا۔ کورونا کے صحتیاب تمام مریضوں کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں کورونا مریضوں
کی صحت یابی کا تناسب سب سے بہتررہا۔صحتیاب ہونے والے مریضوں نے اللہ کا شکر ادا کیا،تعداد ایک سو ہوگئی،صحتیاب مریضوں نے ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے دعائیں دیں۔ڈاکٹرز اور نرسز نے کمانڈوز کی طرح کام کیا، صحتیاب مریض نے ایم ایس رندھاوا کو سیلوٹ کیا۔