اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی شوکت خانم ہسپتال پر اعتماد کرتے ہیں۔ ندیم ملک نے کہا کہ میں اپنا پیسہ شوکت خانم کو اس لئے ڈونیٹ کرتا ہوں کہ وہاں اس کا غلط استعمال نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ آپ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ان ناموں کا نہیں پتہ جو شوکت خانم کو ڈونیٹ کرتے ہیں اور جتنی مرضی سیاست ہو رہی ہو اس پر کوئی سیاست نہیں ہے۔ ندیم ملک نے کہا کہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، اس لئے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے
جو پیسہ جمع ہورہا ہے اسکی اونرشپ عمران خان کو لینا پڑے گی کیونکہ پاکستان اور دنیا بھر سے پیسہ آئے گا، اگر عمران خان اونرشپ لیں گے تو ہی پیسے کا صحیح استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم پر کوئی الزام نہیں ہے کہ کسی نے اس کا پیسہ چرا لیا ہو، نہ عمران خان پر نہ ہی ان خاندان پر۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ن لیگ کے انتہائی اہم رہنما ڈونیٹ کرتے ہیں۔ ندیم ملک نے کہا کہ عمران خان کی سب سے بڑی طاقت اس کی کریڈیبلٹی ہے۔