منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں ایک بار پھرچاند دیکھنے پرتنازعہ!مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا چاند نظرآنے کااعلان ،فواد چودھری نے کیا ردعمل جاری کر دیا ؟

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/پشاور(آن لائن)ملک میں ایک بار پھرچاند دیکھنے پرتنازعہ ،مفتی شہاب پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رمضان کاچاندنظرآگیا ہے۔ مفتی پوپلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول ہوئیں انہوں نے مزید بتایا کہ 8 مرد اور ایک خاتون نیرمضان نے چاندکی گواہی دی ہے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کی

جامع مسجد کے خطیب نے بھی کل بروز جمعہ 24 اپریل سے شمالی وزیرستان میں رمضان کے آغاز کا اعلان کردیا۔مولانا قاری محمد رومان نے بتایا کہ میرعلی کی روئیت ہلال کمیٹی نے 7 شہادتیں قبول کرکے رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔ادھر چارسدہ میں بھی مقامی غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کو رمضان کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔سربراہ مقامی غیر سرکاری ہلال کمیٹی مولانا محسن عرف صاحب حق نے اعلان کیا کہ جمعۃ المبارک کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔مردان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعہ پہلے روزے کا اعلان کردیا۔ہنگو میں بھی کل بروز جمعہ پہلا روزہ ہوگا۔ مولانا جنت خان کی قیادت میں جاری میں علماء کرام نے باضابطہ اعلان کردیا۔وفاقی وزیر وسائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعرات کو چاند کی عمر 12گھنٹے سے بھی کم تھی اسلئے خیبرپختونخوا میں چاند نظر آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے اگر کوئی سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنا چاہتا ہے تو وہ آزاد ہے ،کچھ لوگوں کی وفاداریاں دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان سے زیادہ ہوتی ہیں تاہم ہمیں پاکستان کی سرحدی حدود مقدم ہیں اگر پاکستانی حدود میں چاند نظر نہیں آئے گا تو رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

میٹ آفس کراچی میں مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جبکہ دیگر صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی شامل ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

لہٰذا یکم رمضان 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پشاور سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور اتفاق رائے سے رمضان کے چاند کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں پنجاب میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا تھا کہ

صوبے میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اس فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے علماء اور مساجد انتظامیہ سے اپیل کی کہ صدرپاکستان کے 20 نکاتی منشور پر لازمی عمل کریں .

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…