پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انتظامی رکاوٹوں کے باعث زندگی بچانے والی ادویات کی کمی، شدید بیمار افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) نیشنل کنٹرول لیبارٹری کی جانب سے سرٹیفکیشن کا عمل روک دیے جانے کے باعث ملک میں زندگی بچانے والی مصنوعات مثلاً ویکسین اور انسولین کی قلت کا خدشہ ہے۔درآمد کنندگان اور حکومتی عہدیداران کے مطابق وفاقی چیف اینالسٹ جن کے پاس دستخط کا اختیار ہوتا ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے یہ عہدہ ایک ماہ سے خالی ہے اور ابھی تک ان کی جگہ کسی اور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

اس حوالے سے ایک درآمدر کنندہ نے بتایا کہ اس صورت میں درآمد کنندگان کو خوف ہے کہ آئندہ ہفتے سے اہم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے جو ’شدید بیمار افراد کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سندھ اور خیبرپختونخوا میں ان ادویات کا اسٹاک ختم ہونا شروع ہوگیا ہے اور تاخیر سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’جن مصنوعات کی فراہمی کم ہے اس میں ریبیز، ٹیٹنس، ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین، ٹیٹنس یمیونو گلوبین، ریبیز امیونوگلوبین، انسولین اور مزید کئی ادویات شامل ہیں‘۔ایک آخری حربے کے طور پر پریشان تاجروں نے فوری کارروائی کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے سربراہ سے رابطہ کیا۔اس سلسلے میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈریپ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت صحت نے نیشنل کنٹرول لیبارٹری سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے چیف اینالسٹ یا دستخط کے مجاز افسر کا تقرر نہیں کیا۔خط میں کہا گیا کہ ’ایک ایسے مشکل وقت میں کہ جس سے ہمارا ملک گزر رہا ہے، ہماری رکن کمپنیاں متعدد زندگی بچانے والی حیاتیاتی مصنوعات مارکیٹ میں فراہم نہیں کرسکتی کیوں کہ سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جارہے‘۔ڈرگسسٹ ایسوسی ایشن نے اسے ‘نازک صورتحال‘ قرار دیا کیوںکہ زیادہ تر مصنوعات کی فراہمی پہلے ہی کم ہے، اور کہا کہ اس سے ان اہم اشیا کے منتظر مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…