کراچی(این این آئی)ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ بلقیس ایدھی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کی صحتیابی کے لیے دعا کریں، اپنی دعائوں میں میرے بیٹے فیصل ایدھی
کو بھی یاد رکھیں۔بلقیس ایدھی نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔واضح رہے کہ ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا، جس کی رپورٹ منگل کو آئی ہے۔