منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے فنگر پرنٹ نہ آنے والے افراد تاحال محروم 

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل وزیر اعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم سے فنگر پرنٹ نہ آنے والے افراد تاحال محروم ۔ حکومت کی طرف سے ہمارے موبائل پر پیسے آنے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے مگر سینٹر پر عملہ فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر رقم دینے سے انکاری ہیں۔ متاثرین۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی

امدادی 12000کا پیکج دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمزور، بیمار اور ضعیف العمر افراد کے فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر ایسے افراد تاحال اس کفالت پروگرام سے مستفید نہیں ہوسکے اور ایسے افراد سارا سارا دن اپنی باری کے انتظار کے بعد مایوس ہو کر واپس گھروں میں لوٹنے پر مجبور ہیں ایسے متاثرہ افراد نے بتایا کہ ہمارے موبائل فون پر احساس کفالت پروگرام کے تحت 12000روپے کے وصول کرنے کے میسج مل چکے ہیں مگر سینٹر پر موجود عملہ فنگر پرنٹ شو نہ ہونے پر رقم دینے سے انکاری ہیں ۔ ایسے متاثرین افراد نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اس پیچیدہ مسئلہ کو احسن طریقہ سے حل کیا جائے اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ ان کے موبائل فون پر ملنے والے میسج اور قومی شناختی کارڈ کے مطابق ان کو امدادی رقم دینے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…