بہاولنگر (این این آئی) لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے بیماریوں اور اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز کراچی میں 300 سے زائد پْر اسرار اموات کے بعد محکمہ صحت ملک بھر میں متحرک ہوگیا ہے اور وہ مرنے والے افراد کی چھان بین کیلئے قبرستانوں سے مرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرنے لگا ہے، ذرائع کے
مطابق لوگوں کی اکثریت پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتی ،سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز نہ ہونے کے باعث لوگ اپنے پیاروں کو مرتا دیکھ رہے ہیں ،اب ان میں مرنے والوں میں بیماریوں کی تشخیص کا کوئی پیمانہ نہیں جس پر محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرنے والوں کی ہسٹری سے ملاقات معلومات اکٹھی کریں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مرنے والوں کی موت کیسے ہوئی۔