اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ 15مارچ سے دو اپریل تک 18روز میں ایدھی سرد خانوں میں مجموعی طور پر 401 میتوں کو لایا گیا گیا جس میں 220 مرد جبکہ 181 خواتین کی میتیں شامل تھیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے اعدادوشمارجاری، رپورٹ کے مطابق لائی جانے والی 66 میتیں ایسی تھیں جن کی عمر ایک سے 40 سال کے درمیان تھی۔اسی طرح 76 میتیں وہ تھیں جس میں جا ں بحق
ہونے والوں کی عمر 41 سال سے پچپن سال کے درمیان تھی۔میت سرد خانے میں رکھواتے وقت ورثاء کی جانب سے بتایا جاتا تھا کہ انتقال کر جانے والے شخص یا خاتون کو سانس کی تکلیف تھی تاہم کسی بھی ورثا کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ جو مریض کو سردخانے میں رکھوا رہے ہیں اس کی وجہ ہلاکت کیا تھی اور نہ ہی لائی جانے والی میںلاشوں کا پوسٹمارٹم کیا گیاتھا۔