ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز اور پروفیشلز کو دوران ڈیوٹی جانی نقصان پر شہید پیکیج دینے کا اعلان ، وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار فیصلہ

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز اور پروفیشلز کو دوران ڈیوٹی جانی نقصان پر شہید پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے لکھا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سیکام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث فرنٹ لائن ورکرز، پروفیشلز محنت کر رہے ہیں وہ وہ قابل تحسین ہے

ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتے لیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کے برابر الائونس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ انٹرنیشنل اور مقامی مارکیٹ میں قلت کے باوجود ہم پنجاب میں ناصرف ہیلتھ پروفیشنلز کو ڈبلیو ایچ اوکی گائیڈ لائنز کے مطابق مسلسل حفاظتی ساز و سامان فراہم کر رہے ہیں بلکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے باقی اداروں سے وابستہ ورکرز کو بھی حفاظتی سامان فراہم کر رہے ہیں، شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…