پاکستان کو کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کر لیا گیا،امریکی ادارہ صحت نے تازہ فہرست جاری کردی

8  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیال رہے کہ دنیا میں تباہی مچانے والے مہلک کورونا وائرس کا علاج اور ویکسین تاحال دریافت نہیں ہوسکی ہے اور اب تک متعدد ممالک میں ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے

پاکستان کو فہرست میں شامل کیا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کی 20 رکنی ٹیم کو مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار دیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 25، 25 مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ایک گروپ کو 2 ادویات ایتھرومائسین اور کلورو کوئین دی جائیں گی جبکہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلوروکوئین کا تجربہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل مریضوں پر روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ان کی صحت، عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا تاہم عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کورونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ مہلک وائرس سے دنیا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…