جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مساجد کوتالے نہیں لگنے دیںگے، 5وقت کی اذانیں اور باجماعت نمازیں ادا ہوتی رہیں گی ،حکومت نے دو ٹوک اعلا ن کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی) کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مساجد میں با جماعت نمازیںہوتی رہیںگی لیکن اس میں صرف مسجد کے امام ،موزن اور خادم سمیت پانچ افراد باجماعت نمازادا کر سکتے ہیں ۔

مساجد کوتالے نہیں لگنے دیںگے اور مساجدسے اللہ ہو اکبر کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی۔ میڈیا سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی معروضی حالات ایسے ہیں کہ حکومت کے ہر اقدام کو مشکوک دیکھا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اسلامی نظریاتی کونسل و دیگرجید علماء کرام نے متفق ہو کر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی جگہ بھی اجتماع نہ ہواس لئے مساجد میں لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے،ہم مساجد کو کسی بھی صورت تالے نہیں لگنے دیں گے مساجد میں پانچ وقت کی اذانیں اور باجماعت نمازیں ادا ہوتی رہیں گی۔۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ،عرب امارات کے علاوہ اکثر اسلامی ممالک میں مساجد کوعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، خانہ کعبہ کا طواف بھی محدود کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسجد نبوی اور بیت المقدس میں بھی احتیاطی طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے روضہ مبارک اور دنیا بھر کر کے مذہبی مقامات بھی کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر بند کر دئے گئے ہیں کیونکہ انسانی زندگی کو بچانا فرض ہے۔انھوں نے کہا کہ مساجد کی رونقیں انشاء اللہ جلد بحال ہوجائیں گی ۔

نسان ہونگے تو رونقیں بھی بحال ہونگی۔ انھوں نے ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وصلم نے حضرت بلال حبشی سے کہا کہ اذان کے بعدلوگوں کو کہو کہ مساجد میں نہ آئیں بارش کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔اگر بارش اور کیچڑ کی وجہ سے نمازیوں کو مساجد آنے سے منع کیا جا سکتا ہے تو کرونا وائرس سے بچائو کی خاطر لوگ گھروں میں نمازیں ادا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔۔

پیر نورالحق قادری نے کہاحکومت کے اس فیصلے پرحکومت سندھ نے سختی سے عملدرآمد کیا ہے دیگر صوبوں کو بھی اس پر عملدرآمد کروانا چاہیئے ۔انھوں نے کہا کہ ہر شہری کو حکومتی فیصلے کی اطاعت کرنا ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ حج کے معاملے پرہمارا سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔سعودی حکومت نے ہمیں کہا ہے کہ حج کے معاملہ میں جب تک ہم آپ کو گرین سگنل نہیں دیتے کسی ائر لائن،رہائشی بلڈگز، ٹرانسپورٹرزو دیگر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…