اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی کے بعد پاکستان کے اہم صوبے سندھ میں بھی باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر
پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ حکومت نے 27 مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مسجدوں میں نماز کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ مساجد میں صرف امام کے ساتھ صرف تین سے چار افراد نماز ادا کر سکیں گے اور نماز جمعہ کا اجتماع بھی نہیں ہوگا۔