منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان، باجماعت نماز اور نماز جمعہ بارے بھی اہم ہدایات جاری

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں مساجد بند نہیں ہوگی،باجماعت نماز اور جمعہ کی نماز کو انتہائی محدود رکھا جائیگا،مساجد کھلی رہیں گی، ذکر و اذکار جاری رہے گا،سعودی عرب نے حج کیلئے خدمات، رہائش و ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31مئی تک بند رہیں گے، وزیراعظم عمران خان جلد رضا کاروں سے متعلق پروگرام کا اعلان کریں گے،

ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، آٹے کی کوئی کمی نہیں، ٹرانسپورٹیشن سے متعلقہ مسائل پر  جمعہ کو اجلاس میں غور ہو گا،کسی صورت ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی، 5اپریل تک آئی سی یو عملے کیلئے حفاظتی سامان”پی پی ایز“میسر ہو جائیگا، ملک بھر میں کورونا کے 575مریض زیر علاج ہیں،پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک، 570کی حالت تسلی بخش ہے،پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں 19670بیڈز کی سہولت موجود ہے،قرنطینہ سینٹرز میں بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار پہنچ چکی ہے،مختلف تھری، فور اور فائیوسٹارز ہوٹلوں کو بھی بک کرلیا گیا، اپریل کے آخر تک ملک میں نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد2ہزار ہو جائے گی،مئی تک نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 4سے5ہزار تک بڑھائیں گے،چین سے (آج) جمعہ کو 15ٹن طبی سامان اور 20وینٹی لیٹر لے کر جہاز پہنچے گا،چین ہفتے کے روز طبی سامان کے ساتھ 8طبی ماہرین بھی بھجوائے گا،گلگت بلتستان میں (آج) سنکیانگ سے خنجراب کے راستے طبی سامان پہنچ جائیگا۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء اسد عمر، پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، مغاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہاکہ وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں،طبی عملہ حقیقی معنوں میں مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31مئی تک بند رہیں گے۔اسد عمر نے کہاکہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، آٹے کی کوئی کمی نہیں۔اسد عمر نے کہاکہ ٹرانسپورٹیشن سے متعلقہ مسائل پر جمعہ کو اجلاس میں غور ہو گا۔اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلد رضا کاروں سے متعلق پروگرام کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی صورت ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے کہا کہ 5اپریل تک آئی سی یو عملے کیلئے حفاظتی سامان”پی پی ایز“میسر ہو جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فیصل سلطان فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈاکٹرز کی تربیت کا پروگرام بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک بھر میں کورونا کے 575مریض زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک، 570کی حالت تسلی بخش ہے۔

انہوں نے کہاکہ 24گھنٹے میں ہیلپ لائن 1166پر 73ہزار کالز موصول ہوئیں۔ چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہاکہ پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں 19670بیڈز کی سہولت موجود ہے،قرنطینہ سینٹرز میں بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار پہنچ چکی ہے،مختلف تھری، فور اور فائیوسٹارز ہوٹلوں کو بھی بک کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاکہ پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کی تعداد 30ہزار ہے،ذاتی حفاظت کا سامان آئی سی یو میں کام کرنے والے طبی عملے کو فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اپریل کے آخر تک ملک میں نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد2ہزار ہو جائے گی،مئی تک نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 4سے5ہزار تک بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین سے (آج) جمعہ کو 15ٹن طبی سامان اور 20وینٹی لیٹر لے کر جہاز پہنچے گا،چین ہفتے کے روز طبی سامان کے ساتھ 8طبی ماہرین بھی بھجوائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمعہ کو سنکیانگ سے خنجراب کے راستے طبی سامان پہنچ جائیگا،ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں کام کرنے والے عملے کو بھی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ مساجد بند نہیں ہوں گی تاہم باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازکو انتہائی محدود رکھا جائے گا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ مساجد کھلی رہیں گی اورذکر و اذکار جاری رہے گا۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ تین دن سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض شہر بند ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ نجف اور کربلا میں مقدس زیارات کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ہمارا مذہب بتاتا ہے کہ نماز سے زیادہ نمازی کی اہمیت ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ علماء اور مشائخ سے رابطے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ممنون ہوں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی عرب نے حج کیلئے خدمات، رہائش و ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے طبی عملے کی حفاظت ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ انہوں نے کہا کہ علما سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں رہ کر عبادات کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…