جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

باہر سے منگوانے کی ضرورت نہیں اب وینٹی لیٹرز ہونگے پاکستان میںہی تیار،حکومت نے بالآخر بڑا قدم اٹھا ہی لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیےخصوصی ٹاسک فورس نے مصنوعات تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز تیار کرنے کیلئے نمونہ جات کل تک جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کل وینٹی لیٹرز کی تعداد 1700 ہے، جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے۔خصوصی ٹاسک فورس کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی قلت کے باعث حکومت نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے پر کام شروع کردیا ہے اور لوکل مینوفیکچر رز کو وینٹی لیٹرز کے نمونہ جات تیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، ان نمونہ جات کی بنیاد پرحکومت بڑے پیمانے پر مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرےگی تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نمونہ جات کی تیاری کے بعد محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق حتمی فیصلہ کرسکیں گے۔ اگلے ہفتے سے کچھ ادویات کا کورونا وائرس کے خلاف کلینیکل ٹرائل بھی شروع کیا جائے گا، یہ ادویات ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔دوسری جانب حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے گنگا رام ہسپتال کی ڈاکٹرسحر رضا کا کہنا تھا کہ اگر ہم مقامی سطح پر مہنگی اور جدید طبی مشینری خصوصا وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ایک بہترین کامیابی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…