پاکستان میں کورونا مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں، مشیر صحت کا خصوصی بیان

25  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے مریضوں کی عمریں 21سے 30سال کے درمیان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تشویشناک خبر دیتے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر مریضوں کی عمریں 21سال سے 30سال کے درمیان ہے ۔ جن میں 64فیصد مرد جبکہ 26فیصد خواتین ان میں شامل ہیں ۔ پاکستان میں 93فیصد مریض بیرون ممالک سے پاکستان آئے ۔

دریں اثنا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 78فیصد کورونا کے مریض ایران سے آئے ہیں۔ اسپیکر کی پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو لنک کانفرنس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکاء کو کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہؤے کہاکہ پاکستان میں 78فیصد کورونا کے مریض ایران سے آئے ہیں،عوام کو سختی سے منع کیا جا رہا ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،سخت اقدامات کے بعد امید ہے کہ جلد کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے۔‎ان کا کہنا تھاکہ کرونا وائرس سے اب تک8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہےاور21 تاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 اور کے پی کےمیں 80، گلگت بلتستان میں81 ،اسلام آباد میں 20 ،آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین سے 5 لاکھ این95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…