جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی مرتے ہیں تو مرنے دو ،طبی آلات اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس کا بڑا ذخیرہ لے کر کارگو فلائٹ کراچی سے یورپ روانہ ‎‎

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے دیگر 195 ملکوں کی طرح پاکستان بھی اس وقت بین الاقوامی وبائی مرض کورونا وائرس کی زد میں ہے اور یہاں طبی آلات کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے، ایسے میں تین دن کے دوران طبی آلات سے بھرا ایک اور ہوائی جہاز پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر 100 ٹن سے زائد میڈیکل سپلائیز لے کر یورپ کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق طبی آلات کا 106 ٹن بڑا ذخیرہ لے کر 21 مارچ کو بھی ایک فلائٹ اے ڈی بی 5362 کراچی ایئرپورٹ سے شام 7 بجکر 19 منٹ پر یورپی ملک جمہوریہ چیک کے شہر پردوبیس کیلئے روانہ ہوئی تھی۔اسی ہوائی کمپنی کی

پرواز اے ڈی بی 5368 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے آج رات نو بجکر 45 منٹ پر جمہوریہ چیک کے اسی شہر پردوبیس کیلئے اڑان بھر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق 100 ٹن سے زائد طبی آلات میں مبینہ طور پر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس کا بڑا ذخیرہ بھی شامل ہے جو مقامی طور پر پاکستان میں تیار کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق “چراغ تلے اندھیرا کے مترادف” پاکستانی حکومت یا بیشتر اداروں کو پتہ ہی نہیں کہ پاکستان کے مقامی کارخانوں میں یہ طبی آلات دنیا میں سب سے سستے تیار کرنا شروع کردیئے گئے ہیں اور مبینہ خاموشی کے تحت دنیا کے مختلف ممالک کو سپلائی بھی کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…