کراچی (آن لائن) کراچی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔*ملک بھر میں جاری *کورونا وائرس* کی وباء پھیلنے سے روکنے کہ پیش نظر *سندھ حکومت* کی جانب سے صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران *دفعہ 144* کی خلاف ورزی کرنے والوں کے
خلاف کراچی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رات 12 بجے سے صبح 08:00 تک 13 مقدمات کا اندران کرتے ہوئے 39 افراد کو گرفتار کیا گیا یے۔ اس طرح مجموعی طور پر لاک ڈاؤن (23.03.2020) شروع ہونے سے اب تک کل 135 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا اور 411 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔