اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈاکٹرظفر اقبال نے عویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج میں کلوروکین اور ایزتھرومائسین کارآمد ادویات ہیں لیکن اس سے قبل ایک مخصوص ٹیسٹ کرنا ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اقبال نے تبایا ہے کہ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ملیریا کیلئے مفید ہے ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ملیریا کی دوائی کو کرونا کے استعمال میں منظوری دینے کے بعد کلوروکین اور ایزتھرو مائسین
ادویات پاکستانی مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں۔ڈاکٹر ظفر اقبال نےبتایا ہے کہ دل کے مریض ان ادویات کے استعمال سے قبل ایک ٹیسٹ ضرور کرائیں اگر کسی کو دل کامرض ہو تو وہ اپنی ای سی جی لازمی کروائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوائی کا کوئی لانگ ٹرم سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے لیکن جب بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے تو جسم میں ایک تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ، ماسک لگا کر دوسروں کو اس وباء سے محفوظ کریں ۔