جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پمز میں کورونا وائرس کے2 مریضوں کی حالت تشویشناک، 1200سے زائد مشتبہ کیسز

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر محمود نے کہا ہے کہ 1200سے زائد مشتبہ کیسز پمز میں آئے ،270کے قریب کیسز کے نمونے لئے گئے ،20مریضوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ،آئیسو لیشن میں نو مریض زیر علاج ہیں ، دو کی حالت نازک ہے ، بیڈز پر مشتمل نئے وارڈ بنا رہے ہیں ،اگلے پندرہ دن میں مزید وارڈ میں اضافہ کریں گے۔

میڈیکل عملے کا بچائو ہماری پہلی ترجیح ہے ،امید ہے آنے والے دنوں میں ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نا ہوگی، تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں ،زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائینگے ۔ منگل کو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئیسولیشن میں 10 بیڈز مختص کئے گئے تھے،1200 سے زائد مشتبہ کیسز اب تک پمز آئے،270 کے قریب کیسز کے نمونے لئے ہیں،20 مریضوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا،آئیسولیسن میں اس وقت 9 مریض زیر علاج ہئیں ،2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،29 بیڈز پر مشتمل نئے وارڈ بنا رہے ہیں ،اگلے پندرہ دن میں مزید وارڈ میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہوری کوشش کریں گے کہ کسی بھی قسم کی کمی کا سامنا نہ ہو،تمام معاملات این ڈی ایم اے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نرسز اور ڈاکٹر کو سہولت دینے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،میڈیکل عملے کا بچائو ہماری پہلی ترجیح ہے ،امید ہے آنے والے دنوں میں ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پمز کی او پی ڈی میں دس ہزار مریض آتے ہیں ،او پی ڈی کا لوڈ کافی کم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایات پر او پی ڈی کو بند کیا گیا ہے ،پمز کے تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں ۔

زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ او پی ڈی دو تین ماہ تک بند کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پمز ہسپتال انتظامیہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ ہر کام بخوبی سرانجام دے۔انہوں نے کہاکہ اوپی ڈی میں کئی مریض روزانہ آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ مرض تیزی سے پھیل رہا جس کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ او پی ڈی کی سروس کو بند کر دیا جائے ،جو زیادہ بیمار لوگ ہوں گے وہ ایمرجنسی کا وزٹ کریں گے ۔ اتہوں نے کہاکہ ایمرجنسی میں تمام سہولیات موجود ہیں وہاں زیادہ بیمار لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرجیکل ماسک عملے کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اب کمی نہیں رہی۔ انہوں نے کہاکہ آئیسولیشن میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو کٹس اور ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرجیکل ماسک وافر مقدار میں موجود ہیں ،این ڈی ایم اے نے دو وینٹیلیٹر دیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…