اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا اس وقت مہلک وباء کرونا وائر س سے لڑنے کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا بازار گرم ہے ۔ کوئی ماسک کے نام پر پیسے کما رہا ہے تو کوئی سینٹائزر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے ، باقی مافیاز نے تو ٹرمپ کے کلوروکوئن کے کرونا وائرس کیلئے استعمال کے اعلان کے بعد تو پاکستان میں کلوروکوئن نامی دوائیاں نایاب ہو گئیں ہیں کسی دور میں یہ
گولی ایک روپے کی ہوتی تھی آج مافیاز منہ مانگی قیمتوں میں اسے فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسر ی طرف جعلی پیروں نے بھی اپنی دکانیں چمکانا شروع کر دیں ۔ گجرات میں دم کے عوض عوام کو لوٹنے والے جعلی پیر گرفتار کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جعلی پیر عوام سے کرونا وائرس سے بچائو کا دم کر رکے پیسے بٹورتا تھا ،گجرات کے علاقہ گنجہ سے کیس رپورٹ ہوا کہ وہاں کوئی جعلی پیرلوگوں کو دم کے نام پر بیوقوف بنا رہا اورکرونا وائرس کے علاج کی 199فیصد گارنٹی دے کر بھاری رقم ہتھیا رہا تھاجسے گجرات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ایک جعلی ڈاکٹر بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کرونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر کے پیسے کما رہا تھا ۔ یہاں سے افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا بحران آتا ہے تو مافیاز سمیت جس کا ہاتھ لگتا ہے وہ عوام کو لوٹتا ہے ، ٹماٹر کے بحران میں مافیاز نے اربوں روپے بٹورے ، آٹا بحران میں ، چینی بحران ، امراء اپنی دولت میں اضافہ ہی کرتے چلے آرہے ہیں آج پوری دنیا کرونا وائرس جیسی مہلک وباء کا شکار ہے تو ہمیں ایسے وقت میں چاہیے کہ ہم پاکستانی عوام کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ان کی زندگیاں آسان ہو سکیں ،ہمیں بحثیت مسلمان اس مشکل وقت میں دنیا کیلئے عظیم مثال قائم کرنی چاہیے تاکہ دنیا پاکستانیوں کے عزم کی مثالیں دے ۔ لوٹ مار کر بازار چھوڑ کر اللہ سے توبہ استغفار کرنی چاہیے تاکہ وہ ہم سے راضی ہو اور ہمیں اس وباء سے چھٹکار ا عطا کرے ۔ خدارا لوگوں کی زندگیاں آسان کیجئے تاکہ اللہ پاک آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے ۔