جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

کورونا سے صحت یاب مریض سے دیگر کا علاج بھی ممکن ،معروف پاکستانی ڈاکٹر نےطریقہ کار بتا دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جو شخص کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گا، اس کی مدد سے باقی مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہونےو الے شخص کے خون کے پلازما کو اگر کسی مریض کو دیا جائے تو اس کے جسم میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں گے جس کے بعد اس کی قوت مدافعت بہتر ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا ممکن ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، اس لئے ہمارے لئے اس کا علاج کرنا مشکل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کرنےاور 16 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افرا د کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کا علاج یا اس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…