اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 729 ہوگئی۔ایک ہی روز میں 234 نئے کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے تصدیق کر دی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 396، پنجاب میں 137، کے پی کے میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 55، آزاد کشمیر میں ایک جبکہ اسلام آباد میں دس کیسز سامنے آئے ہیں۔