گلگت (نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے گلگت بلتستان حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر باہر سے آنے والوں نے کورونا ٹیسٹ نہ کروایا تو جرمانہ کے ساتھ ساتھ 3 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی، بیرون ملک کا سفر کرکے آنے
والوں کو چودہ دن کے لئے اپنے آپ کو گھر میں لازمی رکھنا ہو گا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ بار بار زائرین کو باور کرایا جا رہا ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور خود کو گھروں میں محدود رکھیں۔ جن زائرین نے ابھی ٹیسٹ نہیں کرائے وہ فوری ٹیسٹ کروائیں۔