اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر 50 سال سے ز ائدعمر کے عملے کو گھر سے کام کرنے جبکہ دفتر میں صرف ضروری عملہ کے حاضر ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔عملے کی تمام خواتین کو گھر پر
رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف ضروری مقدمات کی سماعت تین بنچوں کے ذریعہ کی جائے گی۔ مزید یہ کہ کراچی اور لاہور برانچ رجسٹری میں صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ دیگر تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔