اسلام آباد (این این آئی) ہواوے پاکستان نے وزارت قومی صحت کی خدمات (MNHS)، قواعد و ضوابط اور رابطہ پاکستان کو تقریباتین سو ہزار (000 ،300)امریکی ڈالر مالیت کا ویڈیو کانفرنس سسٹم عطیہ کر دیا ہے عطیہ دینے کا مقصد ملک کو کوڈ 19 کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کر نا ہے۔ویڈیو کانفرنس سسٹم فراہم کرنے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ ہواوے نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالا ت میں سنبھا لا دیا۔
کسی بھی نا گہا نی آفات سے نمٹنے کیلئے ملک وقو م کے شانہ بشانہ رہا ہے۔پاکستان میں ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان آفس، سرکاری محکمہ جات میں COVID-19 کے ہنگامی کنٹرول مراکزقائم کر دیئے ہیں۔ہو اوے کی طرف سے دیا گیا ویڈ یو کا نفر نس سسٹم دنیا کو جو ڑ سکتا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے اس موقع پر وائر س کے پھیلا ؤ کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہو اوے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا۔ اس موقع ہواوے پاکستان کے سی ای او مینگ کیانگ نے کہا کہ نظام کی تکنیکی ڈھانچہ 4K ویڈیو ٹکنالوجیوں پر مبنی ایک کثیر منظرنامہ پیش کرتا ہے،اس نظام کو کئی صورتحالوں میں لاگو کیا جاسکتا ہے جیسے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کمانڈ، ریموٹ مشاورت اور ریموٹ مانیٹرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ہواوے مستقبل میں ٹیلی میڈیسن پر وزارت صحت کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے۔ کمپنی کے اٹھائے گئے سخت احتیاطی اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں ہواوے کی کارروائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ پاکستان میں نازک وقت کے دوران نیٹ ورک کے آپریشن کو جاری رکھا جا ئے گا،انہو ں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان آفس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ آف پاکستان اور وزارت صحت کے دفاتر پہلے ہی سسٹم کے ذریعہ منسلک ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں COVID-19 کے تمام ہنگامی کنٹرول مراکز سمیت 6 اضافی مقامات شامل ہوں گے۔