اسلام آباد(آن لائن )پی آئی اے ترجمان کا لاجواب کارنامہ ،پی آئی اے ترجمان عبداللہ اپنے ہی نوٹیفیکیشن سے لاعلم نکلے ۔پی آئی اے کے بیرون ملک فضائی آپریشن کی بندش کاوقت ہی بھول گئے ۔ترجمان پی آئی اے نے قومی ایئر لائن کا فضائی آپریشن 22 مارچ کے بجائے 21 مارچ کو ہی بند کر دیا ۔ترجمان کی جانب سے جاری اسٹیٹمنٹ میں 21 مارچ کی شب 8 ,بجے فضائی آپریشن کی بندش اعلان کر دیا ۔ترجمان کو ذولو ٹائم کا ہی معلوم نہیں ۔
پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی جانب سے جای حکمنامہ میں آپریشن کی بندش 22 مارچ کی صبح 5 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو 9 گھنٹے پہلے ہی آپریشن بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ۔بین الاقوامی اور ایوی ایشن کیوقت کے مطاب کسی بھی نوٹم کو زولو ٹائم کے تحت جاری کیا جاتا ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے ہاکستانی وقت کے مطابق آپریشن بند کرنے کے افواہ جاری کر دی ۔